وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا۔اجلاس میں کابینہ کو فصلوں پر ٹڈی دَل حملے کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دے گی اور یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی ملازمت کو لازمی سروسز کا حصہ قرار دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بطور جج بینکنگ کورٹ کراچی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔جوڈیشل آفیسرز کی تقرری کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔کل ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کی تقرری کی منظوری دے گی جب کہ جی ایچ پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی پر آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا اورلاک ڈاؤن میں اضافے یا نرمی کے متعلق فیصلہ بھی متوقع ہے۔قومی رابطہ کیمٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام بھی شریک ہوں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور صحت حکام شریک ہوں گے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سفارشات پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل کورونا صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اموات کی شرح پر بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں