انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں، بس اڈے کے قیام میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، آل کوئٹہ تفتان کوچز یونین
نوکنڈی :آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ چاغی کے تمام سیاسی و قبائلی رہنما تفتان بس اڈے کے راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، تفتان بس اڈا ٹرانسپورٹرز کا بنیادی حق ہے ٹرانسپورٹ کے لئے بس اڈا نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں ٹرانسپورٹرز ٹیکس ادا کرنے والا شعبہ ہے ملکی خزانے میں لاکھوں روپے ٹیکس جمع کرتے ہیں اس کے باوجود بھی ٹرانسپورٹرز کے لئے آواز بلند کرنے والوں کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہیں تفتان بس اڈہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس کی قیام سے تفتان میں ترقی کی نئے رائیں کھلے گے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کا تعلق پرامن شعبے سے ہے ہمارا کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہم اپنا حق مانگتے ہیں کسی کو ٹرانسپورٹرز کے حق و حقوق ہڑپ کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ تفتان ایک اہم شہر ہے بس اڈہ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں، زائرین، طلباء، کاروباری شخصیات علاقائی مکینوں سمیت تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس وقت مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تفتان انتظامیہ کی جانب سے بس اڈے کی قیام کو یقینی بنانے کیلئے جو کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں ٹرانسپورٹرز تفتان میں بس اڈا نہ ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے بھاری کرایہ ادا کر رہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں ٹرانسپورٹرز اب مزید کرایہ ادا کرنے کی طاقت میں نہیں ہے ٹرانسپورٹرز کے لئے بس اڈا حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا ہے لیکن کچھ دوست اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس اہم مسئلے کو کسی اور سمت لے جا کر سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں یہ سیاسی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی ذاتی ہمارے لئے تمام قبائل سمیت چاغی کا ہر شخص سد قابل احترام ہیں ایم پی اے چاغی، چیئرمین سینیٹ سمیت تمام اعلیٰ حکام تفتان بس اڈے کے قیام کے لئے تمام رکاوٹوں کو ختم کرکے ٹرانسپورٹ کے لئے حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا بس اڈے کو فوری طور پر تعمیر کرکے فعال کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔


