حب پولیس نے کوچز مالکان کو بکنگ آفس شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت دیدی
حب (این این آئی) ایس ایچ او حب سٹی نے کوچز مالکان کو بکنگ آفس شہر سے با ہر منتقل کرنے اور رکشہ مالکان کو رکشوں کی رجسٹرریشن کرانے کے لیئے تین دن کی مہلت دے دی تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی تھا نہ عطا ءاللہ نمانی نے حب شہر میں بار بار ٹریفک جام ہونے کا نو ٹس لیتے ہو ئے شہر میں رکشوں کی بھر مار اور کم سن رکشہ ڈرائیو روں کے خلاف کاروائی عمل لانے کا فیصلہ کر لیا اور شہر میں چلنے والے تمام رکشوں کی رجسٹرریشن کے لیئے رکشہ مالکان اور ڈرائیور وں کو تین دن کا الٹی میٹم بھی دے دیا جبکہ حب سٹی تھانے کی جانب جا ری جاری کردہ ایک اور نو ٹس کے زریعے کوچز بکنگ آفسز کے مالکان کو مطلع کرتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ بازار کے مختلف چوراہوں پر بکنگ کے لیئے ٹھیلئے لگانے اور شہر کے وسط میں کوچز تکٹ بکنگ آدفاتر قائم کرنے کی وجہ سے مسافر کوچیں بازار میں کھڑی ہو جا تی ہیں جس کے سبب ٹریفک جام ہو جاتا ہے جبکہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت بلوچستان نے حب بائی پاس تعمیر کیا ہے جو کہ کافی عرصہ سے فنکشنل ہو چکا ہے جس پر تمام کوچز بکنگ آفس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کراچی کوئٹہ اور مکران آنے والی کوچیں بائی پاس استعمال کریں اور بازار میں لگائے گئے تمام غیر قانونی ٹھیلئے بکگب آفیس فی الفور ختم کریں عملدر آمد نہ کرنے پر سخت کا روائی عمل لا ئی جا ئے گی۔


