بھارت میں ہولی تہواروں میں مسلم خواتین کو ہراساں کیا جانے گا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں ہولی کا تہوار مسلمان خواتین کیلئے مشکلات پیدا کرنے لگا۔ بھارت کے مختلف شہروں میں ہولی تہواروں میںمسلمان خواتین کو ہراساں کرنے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہ چلتی برقعہ پوش مسلمان خواتین پر زبردستی رنگ پھینک کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے بعد ازاں ان پر بھی زبردستی رنگ ڈال دیا جاتا ہے، ایک وڈیو میں بھارتی پولیس کی موجودگی میں اپنے گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھراﺅ کیا جارہا۔ موجود پولیس اہلکار ہجوم کو روکنے اور مسلمان خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


