محکمہ تعلیم خضدار کی خالی اسامیوں پر اضافی فیس لی جارہی ہے، متاثرہ امیدوار
خضدار (انتخاب نیوز) محکمہ تعلیم خضدار کی حالیہ پوسٹوں پر 980 روپے پہلے سے فیس ہے جبکہ بینک والے 400 روپے مزید لے کر بیروزگار نوجوانوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے متاثرہ امیدواروں نے بتایا کہ ایک امیدوار دو، تین نشست پر اپلائی کرتا ہے، ایک تو SBK والوں کی فیس کمیشن والوں سے بھی زیادہ ہے، اوپر سے بینک والوں کی من مانیاں، بےروزگار نوجوان جائیں تو کہا جائیں۔ بیروزگار امیدواروں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


