ہزارہ ٹاؤن،سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز، گرفتاریاں متوقع

کوئٹہ:کوئٹہ میں گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کوہزارہ ٹاؤن واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی اور انتشار پھیلانے والے افراد کیخلاف کارروائی کی درخواست کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر،فیسبک سمیت دیگر سوشل میڈیا کے پیجز پر منفی اور انتشار پھیلانے والے مواد اپ لوڈ کرنے والے اشخاص کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں جس کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پیجز پر منفی اور انتشار پھیلانے والے مواد اپ لوڈ کرنے والوں کیخلاف گیرا تنگ کر لیا گیا ہے اور پیجز کو بندکرنے کے حوالے سے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں اور جلد گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں