پشین میں فائرنگ اور ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشین (این این آئی) پشین میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشین شہر کے وسطی علاقے گنج منڈی کے قریب غرشینان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکان میں بیٹھے ہوئے پولیس اہلکار فتح محمد ولد محمد رمضان قوم اعوان سکنہ میانوالی پنجاب اور ایک خاتون بنام بی بی بیلءکو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پشین پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال پشین منتقل کر دیا مزید کارروائی پشین پولیس کررہی ہے۔ پشین میں ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق دو خواتین زخمی ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال پشین کے قریب موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ نوجوان سلمیان ولد حاجی محمد جاں بحق ہوگیاجبکہ گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا، مذید تفتیش پشین پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں