اہلِ لاہور،خصوصاً7گھنٹوں تک ریلی کےساتھ پیدل چلنےوالوں کاشکریہ، عمران خان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گذشتہ روز لاہور میں ریلی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اہلِ لاہور، خصوصاً7گھنٹوں تک ہماری ریلی کےساتھ پیدل چلنےوالےلوگوں کاشکریہ۔ یہی وجہ ہےکہ مجرموں کاگروہ اور انکےسرپرست ہم سےاتنےخوفزدہ ہیں کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینےسےانکارکرتے،8مارچ کو ہمارے کارکنان پر پُرتشددحملہ کرتےاور ظلِّ شاہ کےدورانِ حراست قتل کےمرتکب ہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوریج سےمحروم کرنےکیلئےیہ میڈیاہاؤسز پر دباؤ ڈالتےہیں اور اگرپھربھی کوئی چینل ہمیں کوریج دیتا ہے تو اس پر حملہ کر دیا جاتاہے مگر اس سب سےکچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ لاہور اپنا فیصلہ سنا چکاہےکہ جہاں سارا دن لوگ بڑی تعدادمیں نکلے اور تقریباً7گھنٹوں تک ہماری ریلی میں پیدل چلتےرہے۔عمران خان کا کہناہے کہ فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہےاور طاقت کےایوان تحریک انصاف کی سیاسی قوت اور اسےمیسرعوامی تائید سےلرز رہےہیں۔سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے یا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانے کےعلاوہ مجرموں کاگروہ ہمارےخلاف جھوٹےمقدمےقائم کرتا چلا جارہا ہےتاکہ ہمیں عدالتوں میں ہی مصروف رکھ سکے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارےعوام ہی ہماری قوت ہیں اور یہ ثابت کرنےکیلئےکہ حقیقی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی ہماری جدوجہد میں ہمارےشانہ بشانہ ہیں، وہ ایک مرتبہ پھر نکلے! ہم بول ٹی وی کےدفتر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فسطائیت کا عفریت نہایت تیزی سےپاکستان کو نِگل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں