حب کی نئی سیاسی صف بندی، جام گروپ، نیشنل پارٹی اور پی پی نے اتحاد کرلیا

حب (این این آئی) حب کی سیاست میں نئی صفت بندیوں کی تیار یاں ،جام گروپ ، نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی حب ایک پیج پر متحد ہو کر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ، میونسپل کا رپو ریشن حب کی چیئر مین شپ اور وائس چیئر مین شپ میں سخت مقابلے کا امکان جام گروپ اور نیشنل پارٹی کا نمبر گیم کم ہو نے کے باوجود جام گروپ ونیشنل پارٹی اتحاد نے مقابلے کے لیئے بیٹھکیں شروع کر دیں ، اس سلسلے میں بتا یا جا تا ہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی حب آمد کے موقع پر سابق چئیرمین میونسپل کارپوریشن حب و مرکزی رہنماءنیشنل پارٹی رجب علی رند اور پیپلزپارٹی کے رہنماءمیر علی حسن زہری کے ساتھ بند کمرے میں بیٹھک ہوئی ہے ذرائع نے بتایا کہ ضلع حب اور لسبیلہ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی حب میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے جسکا آئند ہ باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق جام گر وپ اور نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی ضلع حب کو اپنے ساتھ لیکر چلنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے، میونسپل کا رپو ریشن حب کی چیئر مین شپ اور وائس چیئر مین شپ میں نمبر گیم کم ہو نے کے باوجود لسبیلہ عوامی اتحاد سے بھر پور مقابلے کے لیئے بند کمرے کی بیٹھکیں کیا نتائج مرتب کرتی ہیں اس کا اندازہ آئند ہ چند روز میں واضح ہو جا ئے گا، جام گروپ نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی حب کا آئند ہ اگراتحاد قائم ہو جا تا ہے تو پیپلز پارٹی حب اور لسبیلہ میں دو حصوں میں تقسیم ہو سکتی ہے کیونکہ حالیہ بلد یا تی انتخابا ت میں پیپلز پارٹی لسبیلہ و حب میں لسبیلہ عوامی اتحاد میں شامل ہو کر کچھ کونسلر کی سٹیں حاصل کرنے میں کا میاب ہو ئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں