لاہور میں پولیس اہلکاروں کی مزاحمت، آئی جی گلگت بلتستان عہدے برطرف

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گلگت بلتستان کو تبدیل کردیا، اس سے قبل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر ان کی گرفتاری کی کوشش کے دوران گلگت بلتستان کے پولیس اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے ہیں اور محمد سعید کی جگہ گریڈ 20 کے پولیس افسر دار علی خان خٹک کو گلگت بلتستان کا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بحیثیت آئی جی گلگت بلتستان فرائض انجام دینے والے گریڈ 21 کے پولیس افسر محمد سعید کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں