حب ندی میں نوجوان ڈوب گیا، بولان میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق
حب، بولان (آن لائن) حب ندی کے میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا نعش نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ایدھی ذرائع کے مطابق حب ندی میں نہاتے ہوئے 27سالہ نوجوان کاشاں ولد محمد ارشاد ڈوب کرجاںنبحق ہوگیا متوفی کی نعش کو ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم نے ریسیکو کرکے نکالی جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا پولیس نے ضروری کارروائی کے ورثاءکے حوالے کردیا۔ بولان کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے ڈربی کے قریب تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلا ک ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے
Load/Hide Comments


