توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاو¿ں گا، انڈر ٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی۔
Load/Hide Comments


