اسلام آباد،عورت مارچ پر پتھراو اور اشتعال انگیز تقاریر پر مقدمہ درج

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورت مارچ کے شرکا پر پتھروا، سڑکیں بند اور پولیس اہلکاروں کو دھکے دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ تھانہ کوہسار میں سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز پولی کلینک کے پاس لا وڈ سپیکر پر عورت مارچ کے شرکا کے احساسات مجروح کئے گئے، منتشر ہونے کا کہنے پر شرکا مشتعل ہوئے، پولیس اہلکاروں کو دھکے دے کر قناعتیں ہٹا دیں، منتظمین و مظاہرین نے روڈ کو عوام کے لئے بلاک کیا، جبکہ عورت مارچ کے شرکا پر پتھراو بھی کیا گیا۔خیال رہے گزشتہ روزعورت مارچ کے دوران پتھرا سے چند افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں