زمان پارک پہنچ گیا، گھر پرحملہ، آپریشن اور عملے پر تشدد کیخلاف عدالت جاﺅں گا، عمران خان

لاہور (انتخاب نیوز) عمران خان زمان پارک پہنچ گئے، سابق وزیراعظم عمران خان نے گھر پر سرچ آپریشن اور عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آج میرے گھر پرحملہ سب سے پہلے توہین عدالت تھا، ہم نے اتفاق کیا تھا سرچ وارنٹ کیلئے ایس پی ہمارے ایک فرد سے رابطے میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت گیٹ توڑا، درخت اکھاڑ پھینکے، کس قانون کے تحت وہ گھر میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ہوکر گھسے؟ یہ سب اس وقت کیا گیا جب میں اسلام آباد عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی گھر پر اکیلی تھیں جو کہ مکمل طور پر غیر سیاسی خاتون ہیں، یہ چادر اور چاردیواری کی حرمت کے اسلامی اصول کی خلاف ورزی ہے، میں اس توہین کے معاملے، گھر کے تقدس کی پامالی اور گھریلو عملے پر تشدد کا معاملہ عدالت لےجا رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں