نتن یاہو! تم نے اسرائیل کو تباہ کر دیا،اسرائیل کے ڈھائی سو اعلی سطحی افسر ان کا وزیر اعظم کو خط

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ڈھائی سو اعلی سطحی افسروں نے وزیر اعظم نتن یاہو کو ایک خط میں کہا ہے کہ نتن یاہو تم نے اسرائیل کو تباہ کر دیا ہے ، تم اور تمھاری کابینہ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ، اسرائیلی باشندوں کے درمیان نفرت، وحشت، جھوٹ، تفرقہ اور اختلافات کی فضا کو عام کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے خلاف اسرائیلیوں کے مظاہروں کو ڈھائی ماہ سے زائد کا عصہ گزر چکا ہے،مسلسل گیارہویں ہفتے اسرائیلیوںنے نتن یاہو حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہروں کا یہ سلسلہ مقبوضہ فسلطین کے کئی علاقوں منجملہ تل بیب، حیفا، بیت المقدس، بئر السبع، ریشون لتسیون اور ہرتزلیا میں جاری رہا۔ اسئیلی حکومت کے اندرونی اختلافات اور نتن یاہو کابینہ پر اپوزیشن کے شدید حملوں کے باعث مظاہروں میں ہر ہفتے مزید شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ اپوزیشن میں سابق وزیر اعظم لائیر لاپید پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزل اب تک بارہا جعلی ریاست کے اندر خانہ جنگی کی بابت خبردار کر چکے ہیں۔ عبری میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھی بڑی تعداد میں مظاہرین مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں بالخصوص تل ابیب میں سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے نتن یاہو کے خلاف زبردست نعرے بازی اور انکے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی حکومت کے سابق وزیر اعظم بینی گانٹس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی اندرونی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رِجیم اب ایک خانہ جنگی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ڈھائی سو اعلی سطحی افسروں نے وزیر اعظم نتن یاہو کو ایک خط لکھ کر انکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ خط میں انہوں نے نتن یاہو کو لکھا کہ تم نے اسرائیل کو تباہ کر دیا ہے۔ سابق صیہونی سفیروں، سکیورٹی ایجنسیوں کے ملازموں اور کمانڈروں پر مشتمل 250 اسرائیلی افسروں نے اپنے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے نام ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے لکھا کہ نتن یاہو اور انکی کابینہ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے اور اسرائیلی باشندوں کے درمیان نفرت، وحشت، جھوٹ، تفرقہ اور اختلافات کی فضا کو عام کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں