لاہور زمان پارک ہنگامہ آرائی، شاہ محمود، حماد اظہر اور یاسمین راشد کی گرفتاری کا امکان

لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کی فہرست تیار کرلی جبکہ قائدین کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 100 سے زائد رہنماو¿ں کو گرفتار کرنے کے لیے لسٹیں تیار ہیں۔ حکومت کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ عہدیدار اور کارکن ہنگامہ آرائی میں ملوث ہیں۔ فہرست میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور پنجاب کی صدر یاسمین راشد سمیت دیگر کے نام ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ رہنما ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کی حوصلہ افزائی اور پارٹی کو فنانسنگ فراہم کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فہرستوں میں مطلوبہ افراد کے تمام کوائف موجود ہیں، مطلوب کارکنان کو اے اور بی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ جس کے تحت اے کیٹگری والوں کو پہلے گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں