کوئٹہ کے ریڈ زون کے قریب قلعہ عبداللہ کے رہائشیوں نے گزشتہ روز فائرنگ میں جاں بحق شخص کی میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دے دیا

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ کے ریڈ زون کے قریب قلعہ عبداللہ کے رہائشیوں نے گزشتہ روز فائرنگ میں جاں بحق شخص کی میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا شرکاءنے ملزمان کی گرفتاری وانصا ف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تاہم بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد اھتجاج ختم کر دیا گیا ریڈ زون کے قریب دھرنے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔کوئٹہ کے ریڈ زون میں فیاض سنبل چوک پر قلعہ عبدا للہ میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین نے میت کے ہمراہ دھرنا دیا دھرنے کے شر کا نے ملزمان کی گرفتاری و ا نصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا مظا ہرین کے بیٹھنے سے دو طرفہ ٹریفک معطل ہو گیا اور اطر اف کی گلیوںمیں ٹر یفک کا رش لگ گیا جس سے شہر یوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی ا نتطامیہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے کے باعث فیاض سنبل چوک ا و ر اطراف کی سڑ کوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،وزیر ا علی بلو چستان کے ترجمان با بر یوسفزئی، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحما ن بلوچ، ا یس ایس پی آپر یشن زوہیب محسن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے مظاہرین سے مذاکرات شروع کئے اور انھیں یقین دہانی کروائی گئی کہ مطالبا ت پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے گا کامیا ب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے ریڈ زون ٹریفک کیلئے کھول دیا گزشتہ روز قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے وا قعہ میں 1شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں