نجی کمپنیوں نے بلوچستان میں پیٹرول کی سپلائی معطل کردی

کوئٹہ:بلوچستان میں نجی کمپنیوں نے پیٹرول کی سپلائی معطل کر دی جس سے قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین آغا نے بتایا کہ نجی کمپنیوں نے بلوچستان کے پیٹرول پمپس کو پیٹرول کی سپلائی سے انکار کر دیا ہے، صرف پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے قیام الدین آغا نے بتایا کہ بلوچستان میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کی تعداد 250 سے زائد ہے اور ہر پیٹرول پمپ کے پاس 25 ہزار لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، اس وقت صرف 10 ہزار لیٹر پیٹرول مل رہا ہے۔صدر پیٹرولیم ایسویسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی سپلائی میں تعطل کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں