عمران خان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے عدالت میں پیش ہونے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو عدالت کے باہر اپنے لیڈر کی حمایت میں مسلسل نعرے بازی کر رہے ہیں۔ہائیکورٹ کے سکیورٹی عملے نے عمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے کے اندر لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔سابق وزیراعظم کی پیشی سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری نے عدالتی احاطے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ روک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں