جنین ،اسرائیلی فوج کی کارروائی ،4 فلسطینی نوجوان گرفتار
جنین(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے عرابہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق ان فورسز نے عبدالجبار ابو صلاح کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ طولکرم کے قریب جبارہ فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے باب العمود کے علاقے میں ایک نوجوان پر حملہ کیا،تلاشی لینے کے بعد اسے اور دو دیگر شہریوں کو حراست میں لے لیاجن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہ اسرائیلی فوج نے رواں سال کے آغاز سے اب تک 1200 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
Load/Hide Comments


