جعفرآباد، کورونا کا پھیلاؤ جاری، دو ڈاکٹروں میں بھی وائرس کی تشخیص

جعفرآباد:جعفرآباد میں کورونا نے اپنے پرپھیلادیے ڈیرہ اللہ یار اوراوستہ محمد میں 77سمپل شیخ زید بن اسپتال بھجوادیے گئے فرنٹ لائن پرکام کرنے والے دوڈاکٹروں سمیت 18میں وائرس کی تصدیق نیشنل بینک ڈیرہ اللہ یار کے چھ سیکورٹی اہلکاروں سمیت عملے کے 11 افراد کے سمپل بھی لیے گئے ہیں دوروز سے نیشنل بینک قرنطینہ میں تبدیل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کی میڈیاسے بات چیت۔ جعفرآباد میں آئے روز کورونا کے نئے کیس سامنے آرہے ہیں ڈیرہ اللہ یار میں پہلے والے کیسوں کے مریض صحت یاب ہوگئے ہیں تاہم وائرس نے جعفرآباد کی آبادی کے لحاظ سے بڑی تحصیل اوستہ محمد کارخ کرلیا جہاں پر چیف ڈاکٹر محمد سلیم جمالی اسکی فیملی سمیت 18افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرقدرت اللہ جمالی سے ان کے آفس میں کورونا کے کیسوں کے حوالے سے بات چیت ہوء جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کورونا کے کیس بڑھتے جارہے ہیں اور ان میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہاہے انکا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پرکام کرنے والے دوڈاکٹر بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں انہوں نے بتایاکہ اوستہ محمد سے 55اور ڈیرہ اللہ یار سے پانچ افراد کے سمپل شیخ زید بن اسپتال کوئٹہ بھجوائے گئے جہاں 18میں کورونا کی تصدیق ہوء ہے جس پر اوستہ محمد کے وہ علاقے سیل کردیے گئے اورآج محکمہ صحت کے عملے نے نیشنل بینک ڈیرہ اللہ یار کے عملے کے 17افراد کے سمپل لیے جن میں سیکورٹی کے چھ اہلکار بھی شامل ہیں گزشتہ روز نیشنل بینک کے کیشئیر میں کورونا کی علامات کے بعد انتظامیہ نے نیشنل بینک کوقرنطینہ میں تبدیل کیاتھا اور آج سمپل لینے کے بعد رپورٹ آنے کے بعد نیشنل بینک کے عملے کو رپورٹس کی روشنی میں باہرآنے دیاجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں