بجٹ صحت کی ترجیجات کے مطابق بنایا جائے گا، لیا قت شا ہوا نی

کوئٹہ:بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا کی وبا کے پیش نظر اپنا اگلہ بجٹ صحت کی ترجیجات کے مطابق بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید پندرہ روز کا اضافہ کیا گیا ہے،صبح 9 سے شام 7 بجے تک کاروباری مراکز کھکے رہے گے، جمعہ کے روز مکمل لاک ڈاون ہوگا، لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تاجروں نے اس سے قبل بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا، اگر تاجر برادری نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں تو ہفتہ اور اتوار کو بھی بند کرسکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ 21820 افراد کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتار اورخلاف ورزی پر 520 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ 11 سو سے زائد دکانوں کو سیل اور34 لاکھ کے جرمانے کیے گئے، ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت صوبے میں آئی سی یوز سمیت دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائینگی، بلوچستان میں پلازمہ تھراپی کے لیے کام جاری ہے، پلازمہ تھراپی سے متعلق وفاقی حکومت سے رجوع کریں گے، لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کی تعداد 156 تھی جبکہ کورونا وائرس سے صوبے میں 4514 افراد متاثر ہو چکے ہیں 2800 مریض اس وقت آئیسولیشن میں ہیں، ان کے لیے خصوصی ہیلتھ پیکیج فراہم کرینگے اس پیکیج کے تحت آئیسولیشن میں موجود افراد کو وٹامن سمیت یگر ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں