لاشوں پر سیاست کرنے والی پارٹیاں ڈنک واقعہ کو غلط رنگ دے رہی ہیں،ضیاء لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سانحہ تربت ہزارہ ٹاؤن کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائینگے ہماری عدالتیں آزاد ہیں بہت جلد انصاف مل جائے گا مختلف سیاسی پارٹیوں نے تربت واقعے کو غلط رنگ دے رہے ہیں ان پارٹیوں کا آخری سانسیں چل رہی ہیں انہوں نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کیا ہے عوام اب باشعور ہیں کسی کے بہکاوے میں نہیں آئینگے ان خیالات کااظہار میر ضیاء اللہ لانگو نے بلال نورزئی کے فاتحہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ تربت،ہزارہ ٹاؤن کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کر دار تک پہنچائینگے اور انشاء اللہ جلد لواحقین کو انصاف ملے گا ہم نے ہزارہ ٹاؤن واقعہ کی اسی دوران کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے بلوچستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ شہید کو دفن کرنے سے پہلے انصاف ملا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کو بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ہماری عدالتیں آزاد ہیں شہید بلال نورزئی کے لواحقین مطمئن ہیں گرفتاریوں پر اور جلد انصاف ملے گا اور اس وحشیانہ ظلم پر پولیس نے بروقت کارروائی کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تربت میں خودگیا ہوں اور وہاں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے تفتیش کے دوران مزید دو افراد گرفتار ہوئے ہیں ان سے موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا ہے بہت جلد حقائق اور ملزمان عوام کی عدالت میں پیش کرینگے بلوچستان میں مختلف سیاسی پارٹیاں تربت واقعے کو غلط رنگ دے رہے ہیں ان پارٹیوں کی آخری سانسیں چل رہیں انہوں نے ہمیشہ بلوچستان میں لاشوں پر سیاست کیا ہے بلوچستان کے غیور عوام باشعور ہیں کسی کے بہکاوے نہیں آئینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں