بلوچستان کے تمام اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد :این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات کر دیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے51 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے،بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ 9، پنجاب 3 اور سندھ کے 6 اضلاع متاثرہوئے ۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، کل 1122 ٹیموں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا۔ بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3لاکھ 68 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5300 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 3800 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خیبر پختونخواہ میں800 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 600 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا،اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 2 ہزار 200 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں