بھارت اور بنگلا دیش میں چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب، خلیجی ممالک اور کینیڈا میں 23 مارچ کو روزہ ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، کینیڈا میں 23 مارچ کو روزہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعیت علمائے ہند نے رمضان کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے اور پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو رکھنے کا کہا گیا ہے۔ اسی طرح بنگلادیش میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلا دیش کی چاند دیکھنے والی نیشنل کمیٹی نے اعلان کیا کہ بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس لیے پہلا روزہ 24 مارچ 2023 کو ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 21 مارچ کو اجلاس ہوا جس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ لہٰذا ان ممالک میں کل 23 مارچ کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نےکل 23 مارچ کو کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ۔ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو 30 شعبان ہے اور کل 23 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔خیال رہے کہ کینیڈا میں سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں۔کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں