ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہوگا،سردار کھیتران

کوئٹہ:صوبائی وزیر مواصلات کا کہنا ہے آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، 23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر ہی پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔یوم پاکستان پر صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرارداد پاکستان آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے, آج بھی اسی اتحاد کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940 کو دیکھنے میں آیاوزیر موصلاات نےاس عزم کا اظہار کیا کہ آزادی کی نعمت کے تحفظ کیلئے معاشرے میں باہمی تعاون اور خیر سگالی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائد اعظم اورعلامہ اقبال کا خواب پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں