23مارچ آئین کا دن، سپریم کورٹ پر حملہ ہو گیا اب آئین رہ کیا گیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ23 مارچ پاکستان میں آئین کا دن ہے جو حالت اس حکومت نے آئین کی کر دی ہے ان حالات میں یوم پاکستان نہ منانا درست فیصلہ ہے، منافقت کی کوئی حد بھی ہونی چاہئے۔ان خیالات کااظہارفواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سات سو چھاپے مارے گئے پانچ سو کے قریب لوگ اٹھا لئے گئے، سپریم کورٹ پر حملہ ہو گیا اب آئین رہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں