ماشکیل ،طوفانی ہواؤں کی باعث بجلی کے دو کھمبے گر گئے

ماشکیل(مانیٹرنگ ڈیسک)ماشکیل میں طوفانی ہواؤں کی باعث بجلی کے مین لائن کے دو کھمبے گر گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں طوفانی ہواؤں کی باعث چکل گڑوک سوتگان آہوگو اور پنیام کو بجلی فراہم کرنے والی مین لائن کے دو کھمبے گر گئے ہیں جس کی باعث ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے رمضان المبارک کی آمد اور ان علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ماشکیل میں ایک عرصے سے بجلی کا مسئلہ سنگین اختیار کر گئی ہے لیکن اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھاتے نظر نہیں آتی سیاسی و سماجی حلقوں نے عوامی نمائندوں کیسکو حکام و دیگر متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں