پشین میں ٹریفک حادثہ 4 افراد جاں بحق، 3زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پشین میں ٹریفک حادثہ چار افراد جاں بحق 3زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو ضلع پشین کے علاقے کلی خانان بوستان بی کے قریب کوئٹہ ژوب روڈ پر مزدہ ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سراج الدین ،مراد خان ،ثاقب علی اورجمال الدین جاں بحق جبکہ خدائیداد ،عین اللہ اور محمد ظریف زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں