ہزارہ ٹائون واقعہ کو کسی خاص ذات سے منسوب کرنا مناساب نہیں،مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع سنیئر نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین نائب امیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد حاجی عین اللہ شمس سید مطیع اللہ آغا حافظ مسعود احمد اور دیگر نے شہید محمد بلال نورزئی کی وفات پر ان کے والد اور خاندان سے تعزیت کی اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کہا کہ ظلم کے سایے تلے حکومتیں زیادہ دیر تک نہیں چل سکتیں مظلوم کی آہ سے عرش تک ہل جاتا ہے شہید بلال نورزئی کے خاندان نے لسانی اور قومی رنگ نہ دے کر اعلیٰ قبائلی روایات کی پاسداری کی اس پر شہید کے والد اور ان کے خاندان کو مشکل وقت میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے شرپسند عناصر کو واضح پیغام دیا کہ یہ ملک اور وطن ہمیں عزیز ہے انہوں نے کہا انسانیت سوز واقعہ کسی بھی قوم اور قبیلے کیلئے ناقابل برداشت ہے اس کو کسی خاص ذات سے منسوب کرنا مناسب نہیں ہے انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کے بہتر علاج ومعالجہ اور شہید نوجوان کے ورثاء کی دل جوئی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں دریں اثناء صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی قیادت میں وفد نے ممتاز معالج سید ڈاکٹر محمد نعیم آغا کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اورپسماندگان سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں