لاہور ، سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور(صباح نیوز) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے 5اہم مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں کالعدم تنظیم سے وابستہ عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام کو گرفتار کرلیا گیا۔مشتبہ افراد کے قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ کالعدم تنظیم سے وابستہ مشتبہ افراد کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی،سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 420 کومبنگ آپریشنز میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ مشتبہ افراد میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
Load/Hide Comments


