لسبیلہ میں کوروناکے مزید 9کیسز، تعداد 72ہوگئی

حب:ضلع لسبیلہ میں کرونا وائرس مقامی سطح پر مزید تیزی سے پھیلنے لگا مزید 9افراد کی رپورٹس مثبت آگئیں ،مجموعی طور پر کرونا سے متاثرہ افراد کی 72ہو گئی کرونا ریپیڈ ریسپانس ٹیم کا رکن محکمہ صحت کا ایک اور ملازم محمد صالح برفت بھی کرونا متاثرین میں شامل اب تک لسبیلہ میں کرونا سے 2خواتین جاں بحق ہو چکی ہیںجبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہونی کے مطابق ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں کرونا وائرس لوکل سطح پر تیزی سے پھیلنے لگا ہے کرونا وائرس کے مزید9کیسز سامنے آگئے ہیں اب تک ٹوٹل 386افراد کے کرونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 72افراد کے رپورٹس مثبت آچکے ہیں اور مزید لوگوں کے کرونا ٹیسٹ کے سیمپل انڈس اسپتال بھجوائے جاچکے ہیں جن کے رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ 56افراد نے سیلف قرنطینہ کئے گئے ہیںڈاکٹر انور شاہوانی کے مطابق لسبیلہ میں اب تک 12کرونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 2خواتین جاں بحق ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں