پاکستان میں سیاسی تناوں کے سبب تشدد پریشان کن ہے، امریکی خاتون سینیٹر

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کی ایک اور خاتون سینیٹر نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈیموکریٹ امریکی سینیٹرکیتھرین کورٹیز ماسٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی تناو¿ کے سبب تشدد پریشان کن ہے، ان حالات میں مجھے پاکستانی عوام کا خیال آتا ہے۔ امریکی سینیٹرنے کہا کہ پاکستانی رہنماو¿ں سے جمہوری اور آئینی اصولوں کے احترام کا مطالبہ کرتی ہوں، امید ہے پاکستانی رہنماعوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے کام کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں