محکمہ صحت نوشکی میں سابق ڈی ایچ اوکے میرٹ لسٹ وانٹرویوز کالعدم قرار

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیس نمبر1269/1353/1353/2022 پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ محکمہ ہیلتھ نوشکی کے خالی آسامیوں پر میرٹ کے برخلاف لسٹ جاری کرنے کےخلاف امیدواروں نے عدالت عالیہ بلوچستان میں کیس دائر کیا تھاجس پر عدالت عالیہ بلوچستان کے بینچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ ہیلتھ نوشکی کے سابق ڈی ایچ او کے دور میں جاری کردہ میرٹ لسٹ اور انٹرویوز کو کالعدم قراردیا اور محکمہ صحت نوشکی کی خالی آسامیوں پر امیدواروں کوبھرتی کرنے کیلئے نئی کمیٹی کی تشکیل کا حکم جاری کیا متاثرین کی جانب سے کیس کی پیروی ممتاز قانون دان فیصل مینگل ایڈوکیٹ کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں