ایران کیساتھ تنازع نہیں چاہتے، اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے طاقت کا استعمال کریں گے، امریکی صدر

واشنگٹن:امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے طاقت سے کام لینے کو تیار ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر شام میں فضائی حملے کیے گئے تھے، جس میں ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔ امریکا نے ایک ڈرون حملے میں امریکی شہری کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں