رمضان فوڈ پیکج کے تحت ایک لاکھ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کریں گے، ضیا لانگو
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا ءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے رمضان فوڈ پیکج کے تحت ایک لاکھ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرینگے جس کا مقصد ماہ صیام میں اپنے لوگوں کو راشن کی سہولت مہیا کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ مستحق خاندانوںمیں تقسیم کئے جانے والے راشن میں آٹا،چینی ،چاول،کھجور،چاے کی پتی، پکوان تیل،مشروبات، سمیت دیگر اشیاءضروریہ شامل ہیں۔وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر سمری محمکہ خزانہ کو بجھوا دی گئی ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جاے گا۔محکمہ پی ڈی ایم اے بہت جلد صوبے کے مختلف علاقوں میں راشن پہنچانے کا کام شروع کر گی۔صوبے کی مشکل معاشی صورت حال کے باوجود وزیراعلی کے اقدامات قابل ستائش ہےں۔رمضان فوڈ پیکج ہمارے لیڈر عبدالقدوس بزنجو کا ویژن ہے۔رمضان فوڈ پیکج کا دائرہ کار گلی محلے تک وسیع کریں گے۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بھی متاثرہ خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت راشن فراہم کریں گے۔رمضان فوڈ پیکج کا فائدہ عام آدمی کو پہنچتا ہے۔


