پنجگور پاک ایران بارڈر پر کاروباری سرگرمیوں کی بندش، ہزاروں افراد بے روزگار، بچوں کی تعلیم متاثر
پنجگور : پنجگور پاک ایران بارڈر سے کاروباری سرگرمیاں بند ہونے سے ہزاروں افراد بے روزگار گھروں پر فاقے بچوں کی تعلیم متاثر ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور سے متصل پاک ایران بارڈر کی 20 دنوں سے مسلسل بندش کی وجہ سے ہزاروں خاندان جن کا گزر بسر سرحدی کاروبار سے ہے شدید معاشی مشکلات اور بے چینی کا شکار ہوچکے ہیں سرحدی کاروبار کی بندش سے متاثرہ خاندان جہاں معاشی بے چینی کا شکار ہوچکے ہیں ان کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہے پنجگور کی 8 لاکھ آبادی میں سے 70 فیصد لوگوں کا معاشی انحصار پاک ایران بارڈر سے وابستہ ہے بارڈر کی بندش سے بازار کی رونقین بھی ماند پڑچکی ہیِں پٹرولیم مصنوعات گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کی روزمرہ مشکلات میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے عوامی اور کاروباری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر کنسرن اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ایرانی حکام سے بات کرکے بارڈر سے عوام کا، روزگار بحال کرانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوام کی معاشی مشکلات میں کمی آسکے ۔


