ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم بنائی جائیگی، وزیراعظم کی مارک برسٹوو سے گفتگو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی ملاقات۔ بیرک گولڈ کے وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو افسر مارک برسٹوو نے کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کان کنی، آئی ٹی، توانائی، مواصلات میں سرمایہ کاری کی بے پناہ گنجائش ہے۔ حکومت ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دے گی۔ پاکستان کے کئی علاقے خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالامال ہیں، ریکوڈک منصوبے سے متعلق حالیہ معاہدہ فریقین کے لیے فائدہ مند ہوگا، ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کیلئے گیم چینجر اور ترقی کے نئے درور کا آغاز ہوگا۔ وزیراعظم نے ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے پراجیکٹ سپورٹ ٹیم بنانے کی ہدایت کی۔ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ محکمے ذماے داری پوری کریں۔ اس موقع پر بیرک گولڈ کے وفد نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے والے 70 فیصد افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔