جلائو ،گھیرائواورتوڑ پھوڑ کیس ، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلائو، گھیرائو اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے زبیر خان نیازی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے تین شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7مارچ تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں