چین نے 2022 میں امریکہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کر دی

بیجنگ (شِنہوا)چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے 2022 میں امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 امریکہ کے انسانی حقوق کے لیے ایک تاریخی دھچکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ خود کو انسانی حقوق کا محافظ ملک قرار دیتا ہے، لیکن اس کے برعکس یہاں پیسے کی سیاست، نسلی امتیاز، بندوق اور پولیس تشدد جیسی دائمی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دولت کی غیر منصفانہ تقصیم بڑے پیمانے پر ہوتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی اور انصاف میں انتہائی پسپائی دیکھی گئی ہے جس سے امریکی عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مزید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں