لسبیلہ اور حب میں مردم شماری میں کام کرنے والے اساتذہ معاوضے سے محروم

اوتھل :ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں مردم شماری میں کام کرنے والے اساتذہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود تاحال معاوضے سے محروم، اپنے خرچے پر کام کرنے والے اساتزہ کو گھر کا خرچہ چلانے میں پریشانی، جب کہ کءاساتزہ نے شکایت کی ہے کہ جو علاقے ان کے بلاک میں نہیں آتے تھے بعد میں شامل کرکے ان کے لیئے مشکلات بڑھا دیں۔جب کہ اساتزہ نے لوگوں کی عدم دلچسپی پر شکوہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں مردم شماری میں کام کرنے والے اساتزہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود تاحال معاوضے سے محروم ہیں اور اپنے خرچے پر پہلے گھرانہ شماری اور بعد میں مردم شماری کا کام کرنے والے اساتزہ کو گھر کا خرچہ چلانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب کہ کءاساتزہ نے شکایت کی ہے کہ جو علاقے ان کے بلاک میں نہیں آتے تھے بعد میں شامل کرکے ان کے لیئے مشکلات بڑھا دیں ہیں۔ دیہات میں گھر کافی فاصلوں پر بنے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے بھی اساتزہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جب کہ کئی بلاک نہایت کم گھرانوں پر مشتمل ہیں۔زیادہ گھرانوں والوں کا کام 4 اپریل تک ختم نہیں ہوسکتا رمضان المبارک میں کام کرنے والے اساتزہ کا شکوہ کہ ہم جب گھروں میں جاتے ہیں تو دیر تک لوگ گھروں سے نہیں نکلتےنہ تعاون کرتے ہیں،اور ہم خوار و لاچار روزے کی حالت میں تپتی دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں۔اگر ہمیں محکمہ شماریات کی چانب سے یکم اپریل تک معاوضہ نہیں دیا تو ہم کام کا بائیکاٹ کرکے گھر بیٹھ جائیں گے۔دوسری جانب کئی سکولز ایک ماہ سے بندھ ہونے سے تاحال نئے تعلیمی سال کی تدریس کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا۔انہوں نے اساتزہ کی نمائندہ تنظیم گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مردم شماری کا کام کرنے والے اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں حکام بالا سے رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں