ٹیلی کام آپریٹرزکا 5gمفت اور آلات پر ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی(آن لائن)ٹیلی کام آپریٹرز نے ملک میں خدمات کے آغازکیلئے پانچ سال تک مفت سپیکٹرم کے ساتھ 5G اور آلات اور 5G ہینڈ سیٹس/ڈیوائسز کی درآمد پر صفر ٹیکسز،ڈیوٹی کا مطالبہ کردیاہے۔ سرکاری دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کم از کم ملک کے بڑے شہروں میں 5G شروع کرنے کے لیے کئی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے مزید کہاکہ پچھلی حکومت نے بڑے شہروں میں ابتدائی لانچ کے ساتھ ملک میں مارچ 2023 کے آخر تک تازہ ترین 5G سپیکٹرم کی نیلامی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے، یہ ممکن نہیں ہو سکا۔صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکومتی عہدیدار اسے ناممکن کے قریب قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ ملک میں بالعموم اور بالخصوص ٹیلی کام مارکیٹ کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دسمبر 2023 کے آخر تک 5G کا اجرائ مشکل ہے۔ .سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے ملک میں 5G خدمات کے آغاز کے لیے حکومت کو کچھ سفارشات پیش کی ہیں۔ آپریٹرز نے جدید، یکسر مختلف اور قابل عمل 5G پالیسی متعارف کرانے کا مطالبہ کیا جس پر مندرجہ ذیل غور کیا جانا چاہیے۔ (i) آلات اور 5G ہینڈ سیٹس/ڈیوائس کی درآمد پر صفر ٹیکس کے ساتھ پہلے پانچ سالوں کے لیے مفت سپیکٹرم، (ii) نیلامی کی کوئی تجویز پانچ سال کے بعد ہونی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں