قلعہ عبداللہ، دیوار گرنے سے بچہ، سیلابی ریلے میں ایک شخص جاں بحق 2زخمی

قلعہ عبداللہ:قلعہ عبداللہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ایک بچہ جاں بحق 2 زخمی مواصلات کا نظام درہم برہم، بجلی غائب رہی، بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ سمیت آرمبی کاکوزئی جنگل پیرعلیزئی اور دیگر علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے مختلف مقامات پر سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس سے ایک سات سالہ بچہ جان بحق اور 2 دیگر زخمی ہوئے ہیں ضلع کے دور دراز علاقے توبہ اچکزئی سے بھی کمروں اور دیواروں کے گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ابتک نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکاقلعہ عبداللہ، ضعیف العمر شخص کی لاش کلی قطب پیرعلیزئی کی سیلابی ندی سے برآمد ہوئی۔لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال میزئی اڈہ منتقل کردیا گیا۔ آرمبی کاکوزئی کے مقامی سماجی رہنما نیاز اللہ خان کے مطابق گاوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے کئی کمرے اور دیواریں گرگئی ہے مین سڑک جو توبہ اچکزئی تک جاتی ہیں سیلابی ریلے میں میں جگہ جگہ بہہ گیا ہے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں دوسری جانب دور دراز علاقے توبہ اچکزئی سے بھی بارش سے کمرے گرگئے ہیں تاہم ابتک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور پی ڈی ایم اے سے ریلیف کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں