ضمانت منظور ہونے پر حق دو تحریک کے 6 کونسلران کو رہا کرنے کا حکم
گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر کی عدالت نے ضمانت منظور ہونے پر حق دو تحریک کے 6 کونسلران کو رہا کرنے کا حکم دیدیاواضح رہے کہ حق دو تحریک بلوچستان نے چھ کونسلران کو گزشتہ روز عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گوادر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا لیکن سیشن کورٹ گوادر نے ضمانت کے نئے مچلکہ جمع ہونے پر گرفتار کونسلران کو رہا کردینے کا حکم جاری کیا۔ حق دو تحریک بلوچستان کے کونسلر حاجی جاوید، کونسلر نوید محمد، کونسلر نصیر شہزادہ، کونسلر مولانا لیاقت بلوچ، چیئرمین اللہ بخش اور عابد جی ایم آج ضمانت منظور ہونے پر جوڈیشل لاک اپ سے رہا کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


