روس: کورونا کےبعد خون چوسنے والے کیڑے تباہی مچانے لگے

روس: روس میں کورونا وائرس کے بعد خون چوسنے والے کیڑے تباہی مچانے لگے۔سائبریا کے ایک ریجن میں خون چوسنے والے کیڑوں کی بڑی تعداد نے شہری آبادی کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔روس کورونا کے بعد خون چوسنے والے کیڑے تباہی مچانے لگےروسی وزارت دفاع کی جانب سے شائع کردہ اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معمول سے زیادہ کیسز سامنے آنے کی وجہ سے اسپتالوں میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ خون چوسنے والے کیڑوں سے 8215 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 2125 بچے بھی شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خون چوسنے والے کیڑے کے کاٹنے سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔واضح رہے کہ 2015 میں ان کیڑوں کے کاٹنے کے سبب ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، طبی ماہرین کے مطابق اگر اس بیماری کا علاج نہ کیا جائے تو اکثر افراد معذور ہوجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں