نگران وزیراطلاعات پنجاب نے آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افرادکی ہلاکت کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران20افرادکی ہلاکت کے دعوے کو مضحکہ خیز قراردیدیا۔نگران وزیراطلاعات عامرمیرنے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف 3لوگ بھگدڑمچنے سے جاں بحق ہوئے۔چارلوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہارے،ان میں سے2کاانتقال ہسپتال میں اور2کاگھرمیں ہوا۔عامرمیر نے کہا کہ فوادچوہدری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائیگی،کم ازکم رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیزکرلیں،خان صاحب اوران کے ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کرجھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں،اب فواد جیسوں کے لئے عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں