خاران کے رہائشی خاندان کا کوئٹہ میں احتجاج، وزیراعلیٰ کے ترجمان کی انصاف فراہمی کی یقین دہانی
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر خاران کی ایک فیملی کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کا احتجاج ختم کروا دیا ، ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے پریس کلب کے باہر گزشتہ چار دنوں سے قرآن پاک لیکر احتجاج کرنے والے خاران کے رہائشی عبدالصمد اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے متاثرہ فیملی کو یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ علاقے کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو کیس کی ایف آئی آر کے اندارج اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کردئیے جائیں گے لہذا متاثرہ فیملی خضدار جاکر ایف آئی آر درج کروائے تاہم متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ خضدار میں ان کی رہائش اور واقفیت نہیں جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے ضلعی انتظامیہ کو رہائش فراہمی کے لئے ہدایات جاری کی اور متاثرہ فیملی کو گروہ خود سے کرایہ بھی دیا جس پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے متاثرہ فیملی نے احتجاج ختم کردیا


