بینظیربھٹوکیخلاف ٹوئٹ کرنیوالی امریکی خاتون پر مقدمے کی درخواست

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پولیس امریکی خاتون کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے،فوٹو:فائل
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ کرنے والی امریکی خاتون کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے سماعت کی۔

پی پی پی کا بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا اعلان
درخواست گزار کے وکیل چوہدری زاہد آصف نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے ٹوئٹر پر بےنظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز الفاظ تحریرکیے اور بیہودہ تبصرہ کیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پولیس امریکی خاتون کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں