کینیڈا ڈیٹ ریلیف تجویز کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد کرے، وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ کینیڈا جی 7 اور جی 20 فورمز کا اہم اور فعال رکن ہونے کے ناطے ڈیٹ ریلیف تجویز کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد کریگا۔

تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈا کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی کرینہ گولڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔

دونوں وزرا کے مابین دوطرفہ تعلقات، کورونا وائرس کی صورتحال اور اس کے معاشی مضمرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے حوالے سے کینیڈا کی طرف سے اٹھائے گئے بروقت موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے ساتھ ایک طرف کورونا جیسی عالمی وبا سے نبرد آزما ہے تو دوسری طرف معاشی بحران کا شکار لاکھوں غریب پاکستانیوں کی معاشی معاونت کیلئے کوشاں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کورونا کی انتہائی سطح کو چھو رہا ہے۔ ہمیں بیک وقت دو چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایک طرف ہمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور دوسری طرف اپنے لوگوں کو بھوک اور غربت سے بچانا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کینیڈٰین وزیر کو بتایا کہ 25 فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود کورونا وائرس کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے احساس پروگرام کے تحت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ترقی پذیر ممالک کی ابتر معاشی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے ڈیٹ ریلیف کی فراہمی کی تجویز دی ہے۔ ہميں خوشی ہے کہ جی 20 اور دیگر اہم فورمز پر اس تجویز کو نہ صرف زیر بحث لایا گیا بلکہ اس تجویز کے پیش نظر عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس چیلنج کی نوعیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام ناکافی ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ کینیڈا جی 7 اور جی 20 فورمز کا اہم اور فعال رکن ہونے کے ناطے اس ڈیٹ ریلیف تجویز کو بہتر انداز میں

اپنا تبصرہ بھیجیں