افغانستان میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والا ریڈیو اسٹیشن بند کردیا گیا
کابل : افغانستان کے شمال مشرقی علاقہ بدخشاں میں خواتین کے زیر انتظام چلنے والے ایک ریڈیو اسٹیشن کو رمضان کے مقدس مہینے میں موسیقی بجانے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدائے بانوواں، جس کا دری زبان میں مطلب خواتین کی آواز ہے، افغانستان میں خواتین کے زیر انتظام واحد ریڈیو اسٹیشن ہے۔ اس کا آغاز 10 سال پہلے ہوا تھا۔ اس میں آٹھ ملازمین کام کرتے ہیں اور ان میں چھے خواتین ہیں۔ صوبہ بدخشاں کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ اسٹیشن نے رمضان کے دوران میں گانے اور موسیقی نشر کر کے ”امارت اسلامیہ کے قوانین اور ضوابط “کی متعدد بار خلاف ورزی کی ہے اور اسی وجہ سے اسے بند کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


